مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی نے بروز جمعرات ۲۴ ستمبر کو اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقجی سے ملاقات کی،یہ ملاقات نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۸۱ ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر نادر ذکی کے مطابق ،اس ملاقت میں خطہ میں جاری صورتحال پر بات ہوئی ،اور فریقین کی جانب سے کی جانے والی پیش ر فتوں کا بھی ذکر ہوا،اور اس سلسہ میں ان تمام تجاویز پر بھی بات ہوئ جن سے حالیہ تناو کو کنٹرول کیا جاسکے،اور کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا :کہ وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر ملک اپنی متعلقہ ذمہ داری کو بخوبی انجام دے،تاکہ بین الاقوامی نیویگیشن کی نقل و حرکت اور آزادی کو یقینی بنایا جا سکے،تاکہ اس کے منفی اثرات جو بین ا لاقوامی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں ان کو بھی کنٹرول کیا جاسکے،وزیر موصف نے بتایا کہ اس کشیدگی کی سبب کھاد ،و توانائی کی سپلائی چین میں بھی خلل واقع ہوا ہے،اور بین الاقوامی تجارت کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی ممالک اور خطہ میں موجود دیگر ممالک کی امن و سلامتی، استحکام کے احترام اور اس کی پاسداری کا لحاظ کیا جائے،اور متنازع امور پر گفتگو کا طریقہ کار اختیار کیا جائے،نیز سفارتی کاوشوں کو از سر نو شروع کیا جائے تاکہ ایران اور امریکہ کے ما بین جاری مسائل پر مفاہمت کی راہ ہموار ہو سکے،انہوں نے بتایا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا یہ ایک واحد راستہ ہے ،اور کشیدگی کی یہ صورتحال جس نے خطہ میں موجود سبھی ممالک کو بھاری نقصان پہونچایا ہے اس کو کسی حد تک روکا جا سکتا ہے۔
