نئی دہلی:گزشتہ کئ روز سے جاری سیاسی کشمکش کے بیچ جمعرات کے روز ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکمراں جماعت بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا۔
کانگریس لیڈران دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ راج گھاٹ پہونچے جہاں انہون نے مہاتما گاندھی کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا،نیز الیکشن کمیشن کے چیف کی برخاستگی کا بھی معاملہ اٹھایا۔
سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری اپنے بیان میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ:یہ تبدیلی کا وقت ہے،ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے دستور،جمہوریت،اور خود اپنی آواز کے تحفظ کے لئے آگے آئے۔
भारत के संविधान, लोकतंत्र और उसकी आवाज़ की रक्षा हर भारतीय की ज़िम्मेदारी है।
जनता को न्याय दिलाने, उसका लोकतंत्र में भरोसा वापस लाने और देशद्रोहियों को सज़ा दिलाने का Process शुरू हो चुका।
अब ये रुकने वाला नहीं है।
: नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi
https://t.co/5OxRSQwikz
— Congress (@INCIndia) October 8, 2026
راہل گاندھی نے کہا کہ لوگوں کے لئے انصاف کا عمل شروع ہو چکا ہے،جمہوریت پر لوگوں کے یقین کی بحالی کا دور شروع ہو چکا ہے،اور جن لوگوں نے اس عمل کو انجام دیا ان کو سزا کی جائے گی۔
حزب اختلاف کے رہنما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ہندوستان کے جمہوری نظام اور دستور کو برباد کر دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ان کی آواز کو سنا نہیں جاتا تھا وہ اکیلے اس مسئلے کو لیکر سوالات کرتے تھے لیکن اب تو ہر کوئی اس پر بول رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا یہ عمل اچانک شروع نہیں ہوا بلکہ یہ ایک کارروائی کا حصہ ہے،جو سلسلہ وار جاری ہے،اور حکومت کی تبدیلی نیز ملزمین کی انکوائری تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمیشنر نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے کہنے پر دستور ہند کی خلاف ورزی کی ہے
